بھارت کو پسندیدہ ملک کا درجہ دینے کے خلاف دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام لاہور میں احتجاجی ریلی واگہ بارڈر کی جانب رواں دواں ہے

خبریں ماخذ  |  سٹی رپورٹر
بھارت کو پسندیدہ ملک کا درجہ دینے کے خلاف دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام لاہور میں احتجاجی ریلی واگہ بارڈر کی جانب رواں دواں ہے

بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قراردینے کےخلاف مسجد شہدا سے واہگہ تک دفاع پاکستان مارچ کا انعقاد کیا جارہاہے ۔ جس میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد واہگہ کی طرف مارچ میں شریک ہیں، اس موقع پر حافظ سعید ، مولانا سمیع الحق، سید منور حسن، حمید گل ، مولانا احمد لدھیانوی اور دیگر رہنماؤں کا خطاب بھی متوقع ہے، اس وقت مارچ کے شرکا اپنی منزل واہگہ بارڈر کی جانب رواں دواں ہیں