ارکان کے استعفے، آئندہ ہفتے ایوان صدر میں اہم اجلاس بلانے کا امکان

لاہور (آئی این پی) صدر آصف زرداری نے پنجاب میں بعض اراکین کے استعفوں کا سخت نوٹس لے لیا۔ پیپلز پارٹی کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا آئندہ ہفتے ایوان صدر میں اجلاس طلب کئے جانے کا امکان۔ صدر نے اپنی بہن فریال تالپور اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو اراکین کے تحفظات دور کرنے اور استعفوں کی وجوہات بھی تلاش کرنے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس میں پنجاب کی سیاسی اور پارٹی امور پر آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائیگی۔