پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نہم کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نہم کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور + گوجرانوالہ (اپنے نمائندے سے + نمائندہ خصوصی) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نہم جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 43.71 فیصد رہا۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت سال 2012ءمیں 2 لاکھ 49 ہزار 502 امیدواروں نے نویں جماعت کا امتحان دیا تھا۔ بہاولپور بورڈ میں کل 73861 امیدواران نے شرکت کی۔ کل 28700 امیدواران کامیاب قرار پائے۔ اس طرح رزلٹ کا تناسب 38.86 فیصد رہا۔ سرگودھا بورڈ کے ترجمان کے مطابق کل 86054 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 31519 امیدواروں نے 33 فیصد سے زائد نمبر حاصل کئے اس طرح نتائج کا تناسب 37 فیصد رہا۔ گوجرانوالہ بورڈ میں مجمو عی طور پر 221023 امےدواروں نے امتحان دیا جن مےں سے 88649 امےدواران کامےاب قرار پائے۔ اس طرح مجموعی طور پر کامےابی کا تناسب 40.11 فےصد رہا۔ سائنس گروپ مےں 64564 بوائز اور 33968 گرلز بطور رےگولر امےدواران شامل ہوئے اور 27532 بوائز اور 22780 گرلز کامےاب قرار ہوئے اس طرح کامےابی کا تناسب بالترتےب 42.64 اور 67.06 رہا جبکہ جنرل گروپ مےں 23685 بوائز اور 36423 گرلز بطور رےگولر امےدواران شامل امتحان ہوئے جن مےں سے 4531 بوائز اور 15344 گرلز کامےاب قرار ہوئے اِس طرح کامےابی کا تناسب 19.13 اور 42.13 فےصد رہا۔