پرویز الہٰی دور کے میگا پراجیکٹس بدعنوانی کے قبرستان بن چکے ہیں: رانا ثناءاللہ

پرویز الہٰی دور کے میگا پراجیکٹس بدعنوانی کے قبرستان بن چکے ہیں: رانا ثناءاللہ

لاہور (پ ر) صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا دور کرپشن سے عبارت ہے اور ان کے اپنے دور میں شروع کئے جانے والے میگا پراجیکٹس بدعنوانی کے قبرستان بن چکے ہیں۔ لاہور قصور روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ اور لاہور رنگ روڈ ان کی لوٹ مار کی واضح مثالیں ہیں۔ کرپشن چھپانے کے انہوں نے زرداری کے چرنوں میں پناہ لی ہوئی ہے۔