مولوی عبدالحق کی 51 ویں برسی آج منائی جائیگی

لاہور (ثناءنےوز) بابائے اردو مولوی عبدالحق کی51 ویں برسی آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائیگی۔ انجمن ترقی اردو سمیت مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام اس موقع پر مختلف تقاریب کانفرنسز، سیمینارزکا اہتمام کیا جائے گا جن میں مقررین اردو زبان کی ترقی و ترویج میں خدمات پر مولوی عبدالحق کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کریں گے ۔