محصورین پاکستان کیلئے مجید نظامی کی خدمات قابل قدر ہیں: عبدالجبار خان

محصورین پاکستان کیلئے مجید نظامی کی خدمات قابل قدر ہیں: عبدالجبار خان

لاہور (پ ر) محصورین پاکستان در بنگلہ دیش کمیٹی کے صدر عبدالجبار خاں نے نوائے وقت فنڈ برائے محصورین پاکستان کے تحت بنگلہ دیش میں مقیم پاکستانیوں کوبھےجنے پر 5 لاکھ روپے کے رمضان اور عید پیکج پر اپنے پاکستانی بھائیوں اور ادارہ نوائے وقت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں مقیم مصیبت زدہ پاکستانیوں کے لئے یہ پیکج عید کی خوشیوں کی نوید ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مظلوموں کے لئے ایڈیٹر نوائے وقت مجید نظامی کی ہمیشہ خدمات پیش پیش رہی ہیں۔
اب تک نوائے وقت فنڈ سے دو کروڑ پینتالیس لاکھ چون ہزار تریپن روپے بھجوائے جا چکے ہیں۔