لانڈھی جیل سے رہائی پانے والے 55 ماہی گیر آج واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کئے جائینگے

لانڈھی جیل سے رہائی پانے والے 55 ماہی گیر آج واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کئے جائینگے

لاہور (سٹاف رپورٹر) لانڈھی جیل کراچی میں قید 55بھارتی ماہی گیروںکو آج واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائےگا ۔ ان بھارتی ماہی گیروں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کردیا گیا‘ رہائی پانیوالے ماہی گیروں میں تین کم عمر نوجوان بھی شامل ہیں جو چھ ماہ سے دو سال کی قید بھی پوری کر چکے ہیں۔ جیل انتظامیہ نے 56بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرنا تھا تاہم ایک ماہی گیر ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ دوسری طرف بھارتی حکومت نے بھی 4پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔