شوہر نے گھریلو ناچاقی سے تنگ آکر میوہسپتال لاہورمیں بیوی پر تیزاب پھینک دیا جس کی زد میں آکر کرتین خواتین سمیت پانچ افراد جھلس گئے۔

خبریں ماخذ  |  خصوصی رپورٹر
شوہر نے گھریلو ناچاقی سے تنگ آکر میوہسپتال لاہورمیں بیوی پر تیزاب پھینک دیا جس کی زد میں آکر کرتین خواتین سمیت پانچ افراد جھلس گئے۔

 نارووال کے رہائشی عرفان یونس کی دو سال قبل میو ہسپتال کی سٹاف نرس ریحانہ لیاقت سے شادی ہوئی مگر یہ زیادہ دیر نہ چل سکی اور گھریلو ناچاقی کی وجہ سے خاتون نے علیحدگی اختیار کرکے دروغہ والا میں رہائش اختیار کرلی۔ ملزم کو اس بات کا شدید رنج تھا، بدھ کے روز ملزم عرفان ریحانہ کو منانے آیا اور نہ ماننے پر عرفان یونس نے اس پر تیزاب پھینک دیا۔ اسکی زد میں آکر تین خواتین سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ملزم فرار ہونے لگا تو میو ہسپتال میں موجود افراد نے اسے پکڑ لیا اور تشدد کےبعد گوالمنڈی پولیس کے حوالے کر دیا۔ زخمی ہونے والے میں ریحانہ لیاقت کے علاوہ شمع ناز، شازیہ آیا، اور وارڈ بوائے عمران شامل ہیں۔ جنہیں فوری طور پر میو ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں داخل کروا دیا گیا ہے جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، پولیس کے مطابق ملزم عمران یونس کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تفتیش جاری ہے۔