خبریں ایک نظر میں

خبریں ایک نظر میں

لاہور (سپیشل رپورٹر) سیکرٹری پاپولیشن پنجاب سردار اکرم جاوید دو ہفتے کے دورے پر آسٹریلیا اور امریکہ چلے گئے۔ (سٹاف رپورٹر) ضلعی حکومت نے پیدائش اور موت کے سرٹیفکیٹس کے حوالے سے یونین کونسل کی فیس اور جرمانے کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔ ٭ترک حکومت کی جانب سے ٹا¶ن ہال میں 250 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ والٹن کینٹ کی آبادیوں کی صفائی سمیت شہریوں کو فراہمی آب و نکاسی آب کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی: سی ای او خورشید علی۔ ٭(کامرس رپورٹر) جشن آزادی کے موقع پر پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی نے میوہسپتال کے مریضوں میں تحائف اور مٹھائی تقسیم کی۔ ٭بارشوں میں حادثات سے محفوظ رہنے کیلئے صارفین احتیاطی تدابیر اپنائیں: چیف ایگزیکٹو لیسکو۔