اسلام پورہ : 4 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر خاتون کی ہاسٹل سے کود کر خودکشی

اسلام پورہ : 4 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر خاتون کی ہاسٹل سے کود کر خودکشی

لاہور (نامہ نگار) اسلام پورہ میں تنخواہ نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہوکر 28سالہ لڑکی نے مقامی ہوسٹل کی پانچویں منزل سے چھلانگ کر خودکشی کر لی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کرتو پنڈ (نارنگ منڈی) کی سیماب لاہور میں ایم اے او کالج کے قریب ایک مقامی اخبار کے دفتر میں تین سال سے لیڈی رپورٹر کے فرائض سرانجام دے رہی تھی۔ چار ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر سخت پریشان تھی۔ چند روز قبل اس نے اخبار کے مالک سے تنخواہ کا تقاضا کیا تو اس نے اسے کمرے سے باہر نکال دیا۔ گذشتہ روز سیماب دوبارہ تنخواہ کے لئے گئی اور نہ ملنے پر مدینہ ہوسٹل آکر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق متوفیہ کی کزن نے بتایا کہ سیماب کے والد کینسر کے مریض ہیں۔