احسن اسلامیہ ہائی سکول شاہدرہ کی طالبات کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا دورہ

خبریں ماخذ  |  خصوصی رپورٹر
احسن اسلامیہ ہائی سکول شاہدرہ کی طالبات کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا دورہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) احسن اسلامیہ ہائی سکول شاہدرہ کی طالبات اور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نمبر1نے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کوٹ لکھپت گیا۔ ایجوکیٹر پروفیسر محمد سعید شیخ نے لیکچر دیا۔ یہ یونٹ بعدازاں ادارے کی ٹیلرنگ برانچ میں گیا۔ موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نمبر2نے مدرسہ دارالعلوم شیر ربانیؒ رحیمیہ باغبانپورہ اور دی گرائمر سکول داروغہ والا کا وزٹ کیا۔ ایجوکیٹر عبدالسلام نے لیکچر دیا۔ یونٹ نمبر3نے کرمانوالہ پبلک ہائی سکول موضع پاجیاں ضلع لاہور کا وزٹ کیا۔ ایجوکیٹر ندیم رضا شیخ نے لیکچر دیا۔ یونٹ نمبر4 نے المجید ماڈل ہائی سکول جڑانوالہ روڈ ڈھامکے گیا جہاں ایجوکیٹر زاہد جاوید شیخ نے لیکچر دیا۔