صاحبزادہ فضل کریم کی پہلی برسی پر سنی اتحاد کونسل نے ملک گیر یوم سفیر امن منایا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل کے بانی چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم کی پہلی برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام صاحبزادہ فضل کریم کی یاد میں ملک گیر یومِ سفیر امن منایا گیا اور چاروں صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سفیر امن سیمینارز منعقد کیے گئے۔ علماء و مشائخ کی بڑی تعداد نے بھی صاحبزادہ فضل کریم کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔