حکومت انسانی اعضاء کی غیرقانونی پیوندکاری روکنے کیلئے کوشاں ہے: سلمان رفیق
لاہور(کامرس رپورٹر) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ انسانی اعضاء کی غیرقانونی پیوندکاری کے کاروبار کو ختم کرنے کے لئے حکومت اقدامات کر رہی ہے اور اس مقصد کے لئے ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کوفعال بنایا جا رہا ہے۔ ا اجلاس میں کے ای ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود، ایڈیشنل سیکرٹری صحت (ٹیکنیکل) ڈاکٹر سلمان شاہد کے علاوہ اتھارٹی کے دیگر ممبران، طبی ماہرین اور محکمہ قانون کے افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں انسانی اعضاو عطیہ کرنے کا کلچر نہیں ہے۔ اجلاس میں HOTAکے مالی معاملات کے لئے انڈوومنٹ فنڈ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔