غداری کے مقدمہ کا فیصلہ نہ ہونے تک مشرف کو بیان بازی سے روکا جائے: ہائیکورٹ میں درخواست
لاہور(وقائع نگار خصوصی)آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت غداری کے مقدمے کا سامنا کرنے پرسابق صدر پرویز مشرف کے بیانات روکنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ مقامی وکیل فیروز شاہ گیلانی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف آئین کو دو بار معطل کرنے اور ججوں کو نظر بند کرنے کے علاوہ جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کے الزامات کے تحت خصوصی عدالت میں غداری کے مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں۔ پرویز مشرف ابھی اپنے اوپر لگائے الزامات سے بری نہیں ہوئے مگر ملزم ہونے کے باوجود میڈیا پر وہ کھلے عام بات کرتے ہیں اور عدالت پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ غداری کے مقدمے کا فیصلہ ہونے تک ملزم پرویز مشرف کو کسی بھی قسم کی بیان بازی سے روکنے کا حکم دیا جائے۔