بھارتی حکام نے انکار کے بعد بھائی سے ملتے ہی دم توڑنے والی خاتون کی نعش وصول کرلی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی حکام نے واہگہ بارڈر پر سرلا دیوی کی نعش وصول کرلی۔ قبل ازیں بھارتی حکام نے واہگہ بارڈر پر سرلا دیوی کی لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ بھارتی امیگریشن نے اعتراض لگایا تھا کہ سرلا دیوی کی دستاویزات نامکمل ہیں۔ سرلا دیوی بھائی سے ملنے پاکستان آئیں۔ سٹیشن پر ہی دم توڑ گئیں۔ بھارتی حکام کے مطابق جن ورثاء نے لاش وصول کرنی تھی وہ نہیں آئے۔