شہری لاکھوں کی نقدی اور مال سے محروم، مزاحمت پر ایک شخص زخمی
لاہور (نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت میں وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات ،موبائل فون ، گاڑیوں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ مزاحمت پر ایک شخص گولی مار کر زخمی کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوئوں نے رائے ونڈکے علاقے میںایک کوریئر کمپنی کے دفتر میں گھس کر شفقت سے 40ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا جبکہ ڈاکوئوں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے شفقت کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ ڈاکوئوں نے حبیب اللہ روڈ پر نازلی بی بی کے گھر میںگھس کر 10لاکھ، نواب ٹائون میں اعجاز کے گھر میںگھس کر9لاکھ روپے مالیت ، قائد اعظم انڈسٹریل ایریا میںحفیظ کے گھر میںگھس کر 8لاکھ ، نشتر کالونی میںڈاکوئوںنے علی رضا کے گھر میںگھس کر 8لاکھ ،شاد باغ میںڈاکوئوںنے اسد کے گھر میںگھس کر ساڑھے 7لاکھ،مزنگ میں بلال کے گھرمیںگھس کر4لاکھ ،برکی میں ممتاز کے گھر میںگھس کر 2لاکھ ،لیاقت آبادمیں احمد بٹ کے گھر سے 2لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اوردیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوئوں نے ٹائون شپ میں عبید اللہ کی فیملی سے ڈھائی لاکھ ،نشتر کالونی میں ایڈوکیٹ ساجد کی فیملی سے 2لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے۔ ڈاکوئو ں نے کوٹ لکھپت میں بشیر سے ڈیڑھ لاکھ ،مصری شاہ میں سعید سے ایک لاکھ اورموبائل فون،لوئرمال کے علاقے میںڈاکوئوںنے محمد ریاض سے 78ہزار روپے اورموبائل فون ،فیصل ٹائون میںرئوف سے 50ہزار اوردوموبائل فون ،شادمان میںڈاکوئوںنے طیب سے 50ہزار روپے اورموبائل فون،شاد باغ میں زرین بخت سے 40ہزار اورموبائل فون لوٹ لیا۔چوروں نے ستوکتلہ کے علاقے اے فور میںچوروں نے اشرف کے گھر کے تالے توڑ کر 43لاکھ کے طلائی زیورات ،ملکی وغیر ملکی کرنسی ، پرائز بانڈاور دیگر سامان لوٹ لیا،وحدت کالونی میںچوروں نے بشیراں بی بی کے گھرکے تالے توڑ کر11لاکھ کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کر لیا۔جوہر ٹائون میں چوروں نے موبائل کے ٹائور سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی بیٹریاں چوری کرلیں۔ چوروں نے اقبال ٹائون سے جہانگیر، گلشن راوی سے ساجد،قائد اعظم انڈسٹریل ایریا سے شہزاد، اسلام پورہ سے نوید کمال کی کاریں جبکہ گڑھی شاہو سے عابد ،مغل پورہ میںمشتاق، سمن آبادمیںشعیب ، اقبال ٹائون میں حماد، کوٹ لکھپت میں شہروز، گلبرگ میںعاطف، اسلام پورہ سے شمس ، شاہدرہ سے پرویز، شاد باغ سے محمود کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔