حکمرانوں کے جعلی مینڈیٹ والی حکومت کو بچانے کے تمام ’’ٹوٹکے‘‘ ناکام ہو رہے ہیں: جمشید اقبال چیمہ
لاہور (خبرنگار) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے جعلی مینڈیٹ والی حکومت کو بچانے کے تمام ٹوٹکے ناکام ہو رہے ہیں۔ جعلی حکمرانوں کے ساتھ انتظامیہ بھی جعلسازی کر رہی ہے اور احمد پورہ شرقیہ میں جعلی امدادی کیمپ اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔