وزیراعظم کی اعلان کردہ 6 سکیموں پر عملدرآمد عیدکے بعد شروع ہو جائیگا

لاہور(فرخ سعید خواجہ) وزیراعظم محمد نوازشریف کی عوام کی فلاح و بہبود، نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور روز گار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے رواں مالی سال میں 20 ارب روپے سے شروع کی جانے والی چھ سکیمیں قرص حسنہ سکیم، سمال بزنس لون سکیم، یوتھ سکیل ڈویلپمنٹ سکیم، یوتھ ٹریننگ سکیم، لیپ ٹاپ سکیم اور طلباءو طالبات کی فیسوں کی ادائیگی کی سکیم کے لئے نوجوانوں کی تجاویز کی روشنی میں عملدرآمد کا عمل عیدالاضحی کے بعد ہو جائے گا۔ وزیراعظم پاکستان نے اپنی اعلان کردہ سکیموں پر شفاف انداز میں عملدرآمد کے سلسلے میں نوجوانوں سے تجاویز 3 اکتوبر تک طلب کی تھیں۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر سے لاکھوں لوگوں نے جن میں نوجوان لڑکے لڑکیوں کی اکثریت ہے ایس ایم ای، ای میل اور بذریعہ ڈاک اپنی تجاویز وزیراعظم پاکستان کو بھجوائیں جن کی روشنی میں ان سکیموں پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔