نئی حلقہ بندیاں، ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے 18 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمرعطا بندیال نے غیرجماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتحابات کرانے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 18اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حلقہ بندیوں پر اٹھائے گئے نکات پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔ فاضل عدالت نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری، بیرسٹر خورشید محمود قصوری، ڈاکٹر یاسمین راشد، پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری پنجاب تنویر اشرف کائرہ عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے عدالت کو بتایا گیاکہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کے لئے نئی حلقہ بندیاںکررہی ہیں جبکہ یہ الیکشن کمشن کا کام ہے لیکن حکومت یہ کام بدنیتی کی بنیاد پر خودکر رہی ہے، بلدیاتی قانون میں ترمیم کرنا وفاقی حکومت کا کام ہے، فاضل عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے نئی حلقہ بندیاں قائم کرنے پر حکومت سے جواب طلب کرلیا۔