میڈیکل کے طلبا کا امتحانات کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے پر گورنر ہاﺅس کے سامنے دھرنا

میڈیکل کے طلبا کا امتحانات کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے پر گورنر ہاﺅس کے سامنے دھرنا

لاہور (لیڈی رپورٹر) امتحانات کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف گزشتہ روز مختلف میڈیکل کالجزکے طلبہ وطالبات نے گورنرہاو¿س کے باہر علامتی دھرنا دیا۔ طلبہ طالبات کاکہناتھا کہ پنجاب یونیورسٹی نے فرسٹ ائر اور تھرڈ ائر کے امتحانات کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے مگر وعدے کے باوجود سیکنڈ ائر اور فورتھ ائر کے طلبہ وطالبات کی امتحانات کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جا رہی ہے۔ طلبہ وطالبات نے گورنر پنجاب سے اپیل کی ہے کہ امتحانات کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔ پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق امتحانات کے شیڈول کا اعلان گزشتہ سال ہی کر دیا گیا تھا اور تاریخ میں توسیع کا نقصان بھی طلبہ کو ہی ہو گا۔