مسلمان ممالک اسلامی تعلیمات کو اپنا لیں ‘مسائل حل ہو جائیں گے: عبدالغفور حیدری

مسلمان ممالک اسلامی تعلیمات کو اپنا لیں ‘مسائل حل ہو جائیں گے: عبدالغفور حیدری

 لاہور(خصوصی نامہ نگار)جے یو آئی کے مر کزی سیکر ٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری اور سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد امجد نے مزدلفہ میں مفتی اعظم کے خطبہ حج کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے دین اسلام کے پیغام کو پوری دنیا کے سامنے دہرایا ہے انہوں نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ اگراسلامی ممالک کے سربراہان دین اسلام کی تعلیمات کو اپنا لیں تو تمام مسائل اور مشکلات حل ہو جا ئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران جب تک بیرونی ڈکٹیشن پر عمل کرتے رہیں گے تو بحران ان کا مقدر بنے رہیں گے۔