قیام پاکستان کے وقت ملک مسائل کا شکار تھا، وزیراعظم لیاقت علی خان نے کبھی کشکول کا سہارا نہیں لیا: ایم اے شیدا

لاہور (خصوصی رپورٹر) بزرگ مسلم لیگی رہنما چودھری ایم اے شیدا گولڈ میڈلسٹ مجاہد پاکستان، معروف تجزیہ نگار نے گزشتہ روز نیشنل یوتھ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہید ملت کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے پہلے وزیراعظم نے قوم کے ساتھ اپنے اس وعدہ کو بھی پورا کر دکھایا کہ جب تک ہر مہاجر آباد نہیں ہو جاتا مجھ پر ایک انچ زمین بھی حرام ہے۔ وہ چار سال تک وزارت عظمیٰ اور دفاع پاکستان پر تعین رہے لیکن امریکہ کا صرف ایک ہی دورہ کیا۔ جب وزیراعظم بنے تو قومی خزانہ خالی تھا اور مسائل کی بوچھاڑ تھی مگر انہوں نے کوئی کشکول نہیں اٹھایا۔ شہید ملت کی سیاسی بصیرت اور دور اندیشی کمال کی تھی۔ پاک بھارت جنگ 1965ءکے دوران دنیا بھر نے دیکھ لیا کہ بی آر بی نہر کے ترچھے کنارے دفاع پاکستان کا سب سے بڑا اور موثر ذریعہ ثابت ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیاقت علی خان کے تین بیٹے تھے جن پر میڈیا نے بھی کبھی توجہ نہیں دی۔