سنی اتحاد کونسل عید قربان کو یوم ایثار کے طور پر منائے گی:حامد رضا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل عید قربان کو ”یومِ ایثار“ کے طور پر منائے گی۔ سنی اتحاد کونسل کے عہدیداران و کارکنان غریب بستیوں میں محروم طبقات کے ساتھ عید منائیں گے۔ حکومت نے بجلی بم گرا کر عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ مسلم لیگ کا بھاری مینڈیٹ عوام کے لئے بھاری ثابت ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ بلوچستان میں افغان حکومت کی مداخلت کا نوٹس لے۔ امریکہ ڈرون حملے کر کے جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ امریکہ کا معاشی زوال عالمی تھانیدار بننے کا شاخسانہ ہے۔