خسرہ سے اموات میں اضافہ، ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر تنویر معطل

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب حکومت نے لاہور اور صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں خسرہ سے اموات میں تشویشناک اضافے کے معاملے پر ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر تنویر احمد کو معطل کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ خسرہ سے ہونیوالی اموات کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کی تھی۔ اس رپورٹ میں 3سیکرٹری اور 4ایم ایس کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا مگر صرف ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر تنویر احمد کو معطل کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو روانہ کر دی گئی ہے تاہم محکمہ صحت پنجاب نے اس کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔