بک رائٹرز کلب کی طرف سے کامیاب کتاب میلہ کے انعقاد پر اوریا مقبول جان‘ ظہیر احمد بابر عابد علی گِل اور شیر افضل ملک کو مبارکباد

لاہور (پ ر) بک رائٹرز کلب کے چیئرمین رانا عبدالرحمن اور سیکرٹری جنرل ایم سرور نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کامیاب میلہ منعقد کرنے پر ہم سیکرٹری آرکائز پنجاب اوریا مقبول جان‘ ڈائریکٹر جنرل پنجاب پبلک لائبریری فاﺅنڈیشن ظہیر احمد بابر‘ چیف لائبریرین قائداعظم لائبریری عابد علی گِل اور کتاب میلے کے آرگنائزر شیر افضل ملک کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اس کتاب میلے سے قارئین میں کتاب دوستی کا شوق بڑھے گا۔ انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ لائبریریوں کے فنڈز میں اضافہ کیا جائے۔ لائبریری میں قارئین کو بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ ریڈر شپ میں اضافہ ہو۔