انتخابات کے بعد چور لٹیرے نئے چہروں کےساتھ آ گئے ہیں:لیاقت بلوچ

انتخابات کے بعد چور لٹیرے نئے چہروں کےساتھ آ گئے ہیں:لیاقت بلوچ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سابقہ حکومت کا تسلسل ہے، ملک میں مہنگائی، بیروزگاری کرپشن، بھوک و بدحالی امریکی پالیسوں کا نتیجہ ہے، انتخابات کے بعد چور لٹیرے نئے چہروں کے ساتھ آ گئے ہیں، تبدیلی کا نعرہ لگانے والے اب زیادہ دیر تک عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے، ملک میں صالح و پاکیزہ معاشرے کے قیام کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔