یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے بارہویں کانووکیشن کا انعقاد

لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے بارہویں کانووکیشن کی تقریب ایکسپو سنٹر جوہر ٹا¶ن میں منعقد کی گئی۔ میاں عامر محمود چیئرمین بورڈ آف گورنرز، یو سی پی مہمان خصوصی تھے۔ جس میں طلبہ و طالبات، اساتذہ اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی نے طلبہ و طالبات کو اعلیٰ تعلیمی قابلیت پر ڈگریاں اور سرٹیفکیٹ دئیے۔ رول آف آنر فیکلٹی آف مینجمنٹ سڈیز کی طالبہ سائرہ فاطمہ نے حاصل کیا۔ سمیرا طارق اور ارسلان خان کو میرٹ سرٹیفکیٹس دئیے گئے۔ مہمان خصوصی عامر محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا تعلیم کے ذریعے ہی ملک میں سماجی، ثقافتی اور سیاسی سوچ میں بہتری آسکتی ہے۔ کانوکیشن میں 511 طلبہ و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں۔