ہمدرد نونہال اسمبلی کے زیراہتمام مزار اقبال پر سیمینار

لاہور (وقائع نگار) ڈاکٹر علامہ محمد اقبال قوم کے نوجوانوں کو حد درجہ اہمیت دیتے تھے کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ نوجوان ہی ملت کے مقدر کا ستارہ ہوتے ہیں جو پلٹ کر جھپٹنے او جھپٹ کر پلٹنے کا گر خوب جانتے ہیں جو ستاروں کی گزرگاہوں میں سفر کر سکتے ہیں۔ جو دیار عشق میں اپنا مقام پیدا کر کے نیا زمانہ اور نئے صبح و شام پیدا کر سکتے ہیں اور جو قوت عشق سے ہر پست کو بالا، ادنیٰ کو اعلیٰ اور دہر میں اسم محمد سے اجالا کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز مزار اقبال پر ”علامہ اقبال اور جوانان امروز“ کے موضوع سے ہمدرد نونہال اسمبلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔