گورنر پنجاب نے لاہور میٹرو بس اتھارٹی ایکٹ 2012ءکی منظوری دیدی

لاہور (سپیشل رپورٹر) گورنر پنجاب نے لاہور میٹرو بس سروس اتھارٹی ایکٹ 2012ءکی منظوری دے دی ہے جس کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے میٹرو بس سروس اتھارٹی قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ قانون پنجاب نے میٹرو ایکٹ کے پاس ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔ یہ اتھارٹی لاہور میں میٹرو بس منصوبے کو چلانے کے لئے بنائی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ اس اتھارٹی کے چیئرمین ہیں تاہم اس کے لئے عارضی طور پر ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کو بطور ڈی جی کا چارج دئیے جانے کا امکان ہے جس کے بعد وہ اس اتھارٹی کے لئے پوسٹوں اور ونگ کی منظوری کے لئے کیس تیار کرکے بھجوائیں گے ۔ اس بارے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے زیراہتمام ایم ٹی بی ایس کا پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کام کر رہا ہے اس اتھارٹی کے قیام کے بعد اس پراجیکٹ یونٹ کا کام ختم ہو گیا ہے تاہم اس پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کو تحلیل کر نے یا اس کے کام کے بارے میں کوئی احکامات جاری نہیں کئے گئے ہیں۔