ڈینگی پر کنٹرول کا سہرا وزیراعلیٰ کے سر ہے: ایاز صادق

ڈینگی پر کنٹرول کا سہرا وزیراعلیٰ کے سر ہے: ایاز صادق

لاہور (لیڈی رپورٹر) گورنمنٹ کالج گلبرگ فاروومن میں چیئرمین رسپانس کمیٹی کی سربراہی میںگذشتہ روز ٹی ایم اوگلبرگ کی جانب سے ڈینگی پر خدمات انجام دینے کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے مسلم لیگ (ن) سردار ایاز صادق اور ڈی سی او لاہور نورالامین مینگل، کمشنر جواد رفیق ملک تھے۔ اس موقع پر ڈینگی پرخدمات سرانجام دینے والے مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے افراد میں ایوارڈ اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ مہمان خصوصی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ڈینگی پر اس قدر جلدی کنٹرول کرنے اور عوام کی جان بچانے کا سہرا وزیر اعلیٰ پنجاب کو جاتا ہے۔ دریں اثناءٹی ایم او شالامار کے دفتر میں ڈینگی مہم میں خدمات سرانجام دینے والے مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے افراد میں اسناد تقسیم کی گئیں تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے ملک پرویز تھے۔سیف چائلڈ فاﺅنڈیشن کو ڈینگی کے خلاف آگاہی مہم میں بہترین خدمات پر تعریفی اسناد دی گئی۔