پنجاب یونیورسٹی اور مقامی شوز کمپنی کے درمیان معاہدہ، طلبہ کو 20 فیصد رعایتی نرخوں پر جوتے دستیاب ہونگے

پنجاب یونیورسٹی اور مقامی شوز کمپنی  کے درمیان معاہدہ، طلبہ کو 20 فیصد رعایتی نرخوں پر جوتے دستیاب ہونگے

لاہور (لیڈی رپورٹر ) پنجاب یونیورسٹی اور ایک شوز کمپنی کے درمیان ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے ہیں جس کے تحت پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ، ملازمین اور طلباءکو شوکمپنی کے تمام آ¶ٹ لیٹس پر تمام جوتوں پر 20 فیصد رعائیت دستیاب ہوگی۔ اس سلسلے میں وائس چانسلر کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران، ایم پی اے و ممبر سینڈیکیٹ خواجہ عمران نذیر، ممبر سینڈیکیٹ جاوید سمیع اور شوکمپنی کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ ندیم سہیل نے شرکت کی۔