پنجاب کے مختلف علاقوں کو دھند نے اپنی لپیٹ میں، شدید دھندکی وجہ سے موٹروے کوبند کردی گئی.گوجرانوالہ میں ٹریفک حادثے میں دو افراد جان گنوا بیٹھے۔

پنجاب کے مختلف علاقوں کو دھند نے اپنی لپیٹ میں، شدید دھندکی وجہ سے موٹروے کوبند کردی گئی.گوجرانوالہ میں ٹریفک حادثے میں دو افراد جان گنوا بیٹھے۔

 

موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کی وجہ سے ٹھوکرنیازبیگ سے شیخوپورہ انٹرچینج تک حد نظرصفرہوگئی۔ جس کے بعد موٹروے کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیاہے، موٹروے پولیس حکام کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ ڈرائیورفوگ لائٹ کا استعمال کریں اورسفرکے دوران گاڑی کی رفتارمعمول سے کم رکھیں تاکہ کسی حادثات سے بچا جا سکے۔ ملتان میں دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثرہورہی ہے، موٹروے پولیس نے ڈرائیوروں کومحتاط رہتے ہوئے ڈرائیوکرنے کی ہدایت کی۔ ادھرگوجرانوالہ کے نواحی علاقہ کوہلو والا میں دھند کے باعث موٹرسائیکل، ٹرک اور وین آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔