پاکستان کی ترقی اور خوشحالی تعلیم کے بغیرممکن نہیں: طاہر یوسف

لاہور (کامرس رپورٹر) دی ٹرسٹ سکول کے بورڈ آف ٹرسٹیز اور شہر کے مختلف تعلیمی، انتظامی اورسماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیتوں نے نوتعمیر شدہ دی ٹرسٹ سکول گرلز کیمپس عامر ٹاﺅن کا دورہ کیا۔ فاروق نسیم، طاہر احمد، قمرالسلام اور طاہر یوسف نے مہمانوں کو دی ٹرسٹ سکول گرلز کیمپس کا تفصیلی دورہ کرایا اور سکول کے مقاصد اور مشن سے متعلق بریف کیا۔ طاہر یوسف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی تعلیم کے بغیر نامکن ہے۔