پاکستان، بھارت کی تہذیب و ثقافت اور پیار محبت کے رشتوں میں سرحدیں حائل نہیں ہو سکتیں: وزیراعلیٰ بہار

لاہور ( این این آئی) بھارت اور پاکستان کی تہذیب و ثقافت اور پیار محبت کے رشتوں میں سرحدیں حائل نہیں ہو سکتیں۔ ان خیالات کا اظہار بھارتی صوبہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے چوا سیدن شاہ میں ہندو مذہبی مقامات کٹاس راج ٹمپل کے دورے کے دوران کیا۔ انہوں نے کٹاس راج ٹمپل میں پیپل کا پودا لگایا اور مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہنومان مندر بھی گئے۔ وزیراعلیٰ بہار نے حکومت پنجاب کا ہندو مذہبی مقامات کی دیکھ بھال اور ان کو اصلی شکل میں بحال رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔ چودھری عبدالغفور، ایاز میر اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔