وفاقی کابینہ آئین میں دیئے سائز سے بھی چھوٹی ہے: پیپلز پارٹی

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے رہنما¶ں نے وفاقی کابینہ کو انتہائی مناسب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ آئین میں دیئے گئے سائز سے بھی چھوٹی ہے۔ پیپلز پارٹی وفاق میں واحد حکمران جماعت نہیں اور ملک میں جمہوریت بہت مضبوط نہیں ہے۔ اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار نوید چودھری‘ عزیزالرحمن چن اور راجہ عامر احمد خان نے وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے وفاقی کابینہ بڑی ہونے کے بارے بیان پر نوائے وقت کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ ملک چلانے کیلئے وزراءکی ضرورت ہوتی ہے اور وزراءپر اخراجات بھی کرنا پڑتے ہیں۔ پاکستان میں وفاقی کابینہ پر کوئی غیر معمولی اخراجات نہیں کئے جا رہے ہیں۔