نورانی محافل کا آغاز جمعة المبارک سے ہو گا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئر مین سنی ایکشن کمیٹی قاضی مظفر اقبال رضوی کے زیر سرپرستی اونچی مسجد بھاٹی گیٹ میں 30ویں سالانہ دس روزہ نورانی محافل کا آغاز 16نومبر 2012ءبروز جمعة المبارک سے ہو رہا ہے۔ تمام محافل بعد از نماز عشاءشروع ہوں گی۔ پہلی محفل میں پروفیسر مولانا محمد اشفاق جلالی آف کھاریاں عظیم پیغمبر کا عظیم انقلاب کے موضوع پر خطاب فرمائیں گے۔