نواز شریف سے ترک سفیر کی ملاقات،خطے کی صورتحال،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

لاہور(خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں نواز شریف سے ترکی کے سفیر ایچ ای مصطفی بابر حزلان کی ملاقات جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بھی موجود تھے۔بدھ کے روز رائے ونڈ میں ہونیوالی ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال اور پاکستان ترک تعلقات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ملاقات کے دوران میاں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین برادرانہ اور دوستانہ تعلقات سودمند معاشی رشتوں میں بدل چکے ہیں،باہمی تجارت اور دو طرفہ تعلقات میں اضافہ ہورہا ہے، میٹر و بس پراجیکٹ کیلئے ترکی کا تعاون بھی قابل تحسین ہے۔اس موقع پر ترکی کے سفیر مصطفی بابر حزلان نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے تعلقات کو مستحکم بنانے میں مسلم لیگ ن کا کردار قابل تعریف ہے۔