ملک بھر میں اربوں، کھربوں روپے ٹیکس ادا نہ کرنیوالے قانون کی گرفت سے باہر ہیں

لاہور (وقائع نگار) ملک بھر میں اربوں اور کھربوں روپے کے مختلف نوعیت کے ٹیکس ادا نہ کرنے والے لاکھوں افراد تاحال قانون کی گرفت میں نہیں آسکے۔ ایسا نہ ہونے کی وجہ سے پوری قوم خمیازہ بھگت رہی ہے۔ وزیر خزانہ نے گذشتہ روز اپنی تحریر میں کہا ہے کہ چار چار گاڑیوں والے افراد کو ٹیکس کی چھوٹ نہیں ملے گی اور وزرائ، مشیر خزانے پر بوجھ ہیں۔ تقریباً ساڑھے 4 سال تک مختلف ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے کے باعث متعلقہ شعبے چھوٹے چھوٹے ٹیکس گزاروں کو لپیٹ میں لے کر اپنی کارروائی پوری کر دیتے ہیں۔ اربوں اور کھربوں روپے ٹیکس ادا نہ کرنے والے اب بھی مطمئن نظر آرہے ہیں اور وہ کسی قسم کی کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے معاشرہ میں دندناتے پھر رہے ہیں۔