محرم الحرام میں صفائی پلان تیار، ویسٹ مینجمنٹ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

لاہور(خبر نگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے محرم الحرام کے مقدس مہینے میں شہر میں صفائی کو یقینی بنانے کے لےے خصوصی صفائی پلان تیار کر لیا ہے۔ محرام الحرام کے پہلے دس دنوں کے لےے LWMC کے تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور تمام افسران بالا 9اور 10 محرم الحرام کو آپریشن کی نگرانی کے لےے فیلڈ میں موجود رہیں گے۔ یوم آشورہ پر چوبیس گھنٹے صفائی کی خدمات فراہم کی جائیں گی اور صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال سے متعلق شکایات کے لےے ہیلپ لائن 1139 الرٹ رہے گی۔