مجید نظامی سے سیاسی، سماجی و دینی رہنماﺅں اور اداروں کا اظہار تعزیت

مجید نظامی سے سیاسی، سماجی و دینی رہنماﺅں اور اداروں کا اظہار تعزیت

لاہور (خصوصی رپورٹر) مختلف سیاسی رہنماﺅں سمیت مختلف اداروں کی جانب سے ایڈیٹر انچیف نوائے وقت گروپ مجید نظامی کے برادر نسبتی اصغر بٹ مرحوم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ آبروئے صحافت، محافظ نظریہ پاکستان مجید نظامی اور ان کے اہل خانہ کو یہ عظیم سانحہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ کریسنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول کی جسٹس یعقوب علی خاں لائبریری میں کریسنٹ ایجوکیشنل ٹرسٹ، سکول انتظامیہ، پرنسپل اور سٹاف نے ایک قرارداد میں کہا ہے کہ محافظ نظریہ پاکستان، آبروئے صحافت مجید نظامی کے براد نسبتی اصغر بٹ کے انتقال پر ہم ان کے غم میں دلی طور پر شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو اس عظیم سانحہ کو برداشت کرنے کی توفیق دے۔ تعزیت کرنے والوں میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا امجد خان، رشید لدھیانوی، جمیل الرحمن درخواستی، ڈاکٹر عتیق الرحمن، مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا، سردار مہتاب خان، خرم دستگیر خاں، طارق عظیم، خواجہ محمود احمد، حاجی حنیف، عارف سندھیلہ، مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینٹر کامل علی آغا، میاں طاہر صدیق ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب، خواجہ طاہر ضیائ، شیخ عمر حیات، تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید، جمشید اقبال چیمہ اور دےگر شامل ہےں۔