عوام کی رہنمائی کیلئے علماءکرام کو آگے آنا ہوگا: ثمینہ خالد گھرکی

عوام کی رہنمائی کیلئے علماءکرام کو آگے آنا ہوگا: ثمینہ خالد گھرکی

لاہور (خبر نگار) وفاقی وزیر و پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ علماءکرام کو آگے آنا ہو گا اور عوام الناس کی راہنمائی کرنی ہوگی موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ ملی ےکجہتی اور بھائی چارے کی فضاءکو فروغ دیا جائے، ملک میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کا احترام کرنا اور انھیں مکمل سیکورٹی فراہم کرنا ہم سب کا اولین فرض ہے۔ اپنے دفتر میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ جتنی بھائی چارے کی ضرورت اب ہے شائد اس سے پہلے کبھی نہ ہوئی ہو۔ ہم سب کو ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنا ہو گا۔ پیپلز پارٹی سب کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے سب کو ساتھ لیکر چل رہی ہے ۔ٹھیک اسی طرح سے ملک میں بسنے والے دیگر مذاہب کے لوگوں کو بھی ایک دوسرے کا مکمل احترام کرنا ہوگا ۔ مفاہمت کی سیاست ملک کے بہترین مفاد میں ہے اس لئے ہم نے مفاہمت کو ہر میدان میں پروان چڑھانا ہے۔