عمران صفدر گجر پی وائی او شیخوپورہ کے صدر منتخب

عمران صفدر گجر پی وائی او شیخوپورہ کے صدر منتخب

لاہور (پ ر) پی وائی او ڈویژنل صدر چودھری عمران یوسف منج نے سیاسی و سماجی رہنما چودھری عمران صفدر گجر کو پی وائی او ضلعی صدر شیخوپورہ جبکہ سیٹھ وسیم ارشاد کو جنرل سیکرٹری منتخب کرکے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ محمد صفدر گجر، کرنل (ر) شہباز طاہر، سردار عبدالسلام، محمد افضل، چودھری سعید، چودھری سکندر حیات اور دیگر نے نومنتخب عہدیداروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے۔