علماءاور دینی مدارس کے طلبہ کے قتل کیخلاف متحد ہونا ہو گا: مجلس احرار

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحرےک تحفظ ختم نبوت نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی اپیل پر 16نومبر کے”یوم احتجاج“ کی بھرپور تائیدوحماےت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگےا ہے کہ عالمی استبداد اور امریکہ نواز پاکستانی حکمرانوں کیخلاف دینی قوتےں ایک اکائی کا مظاہرہ کریں قائد احرار سیّد عطاءالمہیمن بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ علماءاور دینی مدارس کے طلباءکی قتل وغارت گری کے سامنے مضبوط بند باندھنے کی ضرورت ہے اور اس  کےلئے سیاسی و جماعتی مصلحتوں سے بالا تر ہوکر عملی اقدامات کی فوری ضرورت پہلے سے بھی بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دینی جماعتےں اور دینی مدارس سیکولر انتہا پسندی کی بدترےن دہشتگردی کا شکار ہیں ہم حیران ہیں کہ مدارس دینیہ میں پڑھنے والے غرےب، مسافر اور معصوم طلباءکا خون ناحق میڈیا کو نظر نہیں آرہا۔