عظمت حضرت عمر فاروق اعظمؓ کانفرنس کل ہو گی

عظمت حضرت عمر فاروق اعظمؓ کانفرنس کل ہو گی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک اتحاد امت پاکستان کے زیر اہتمام یوم شہادت حضرت عمر فاروقؓ کے حوالے ”عظمت عمر فاروق اعظم“ یکم محرم بمطابق 16 نومبر بروز جمعة المبارک بعداز نماز مغرب جامع مسجد منار الہدیٰ فردوس مارکیٹ گلبرگ لاہور میں ہو رہی ہے جس کی صدارت علامہ زبیر احمد ظہیر کریں گے جبکہ مہمان خصوصی مولانا عبداللہ دانس آف نیو یارک ہوں گے، کانفرنس سے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مولانا فضل رحیم ، مولانا امین الحسنات قادری، مولانا رانا محمد شفیق خان پسروری اور دیگر خطاب کریں گے۔