شہباز شریف کی وجہ سے پنجاب کی پرفارمنس دوسرے صوبوں سے بہتر ہے: مجیب الرحمٰن شامی

لاہور (پ ر) معروف دانشور و صحافی مجیب الرحمٰن شامی نے چاروں صوبوں کی کارکردگی کا موازنہ کرتے ہوئے پنجاب میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کی پرفارمنس کو سب سے بہتر قرار دیا ہے اور ان کے فلاحی و ترقیاتی منصوبوں کو سراہا ہے۔ ایک نجی ٹی وی میں پروگرام کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے شہباز شریف سے کہا ہے کہ وہ اپنے گانوں پر کم توجہ دیں تو اس پر مجیب الرحمٰن شامی نے کہا کہ شہباز شریف تو قومی ترانے گاتے ہیں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی کام کئے لیکن شہباز شریف نے بہتر پرفارمنس دکھائی ہے۔ انہوں نے بہت کچھ ایسا کیا ہے جو دوسرے صوبوں میں نہیں ہوا۔