شرجیل میمن کی مخالفانہ بیان بازی سے زرداری کے گناہ نہیں دھل سکتے: عمران گورائیہ

لاہور (پ ر) شرجیل میمن مخالفانہ بیان بازی کرتے ہوئے زرداری کے ہاتھوں بابر اعوان اور یوسف رضا گیلانی کے انجام کو ضرور ذہن میں رکھیں۔ ان کی شریف برادران پر تنقید کی مہم سے صدر زرداری کے گناہ نہیں دھل سکتے اور نہ ہی عوام زرداری دور میں کرپشن، لوٹ مار، لوڈشیڈنگ، بے روزگاری اور مہنگائی کے نئے سے نئے ریکارڈز کو فراموش کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن نے قومی خزانے کے لٹیروں کی حمایت میں دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کا شرمناک وطیرہ اختیار رکھا ہے ۔