سینکڑوں اساتذہ کا مطالبات کے حق میں ناصر باغ میں جلسہ

لاہور ( لیڈی رپورٹر) پنجاب حکومت اساتذہ کے مسائل و مطالبات کو حل کرنے میں سنجیدگی سے کام لے ورنہ30 نومبر سے پنجاب بھر میں احتجاجی تحریک کا آ غا ز کر دیا جائے گا۔ پنجاب ٹیچرز یونین کی اپیل پر ضلع لاہور کے سینکروں مرد و خواتین اساتذہ نے وفاقی حکومت کیطرف سے اعلان کردہ مطالبات پنجاب حکومت کیطرف سے اساتذہ کو مسلسل نظر انداز کرنے پر ناصر باغ لاہور میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا جلسہ سے ملک سعید، میاں ارشد، ظفر سندھو، ودےگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 نومبر کو صوبائی وزیر تعلیم مجتبیٰ شجاع الرحمن سے طویل مذاکرات ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نے ہمارے مطالبا ت کو درست قرار دیا اور کہا کہ وہ خود وزیراعلیٰ پنجاب سے سمری منظور کرائیں گے اور نوٹیفیکیشن 30 نومبر تک جاری کر دیا جائے گا۔ جس پر ہم نے آج اپنے احتجاج کو احتجاجی جلسہ تک محدود کر دیا ہے۔