سوڈیوال: گھروں میں پلاسٹک کے کھلونوں، جوتوں کی فیکٹریاں، وبائی امراض پھیلنے لگے

لاہور (خبر نگار) سوڈیوال نئی آبادی بند روڈ لاہور کے رہائشیوں محمد افضل، محمد اشفاق، ذوالفقار احمد، محمد شفیق، محمد بشیر، غلام محی الدین نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بعض افراد نے ر ہائشی آبادی میں غیر قانونی طور پر گھروں میں پلاسٹک کے کھلونوں اور جوتوں کی فیکٹریاں لگا رکھی ہیں جس سے نکلنے والا زہریلا کیمیکل ماحول کو خراب کرنے کے ساتھ وبائی امراض اور جلدی بیماریوں کا باعث بن رہا ہے۔ ان کارخانوں میں کام کرنے والے بچے بھی خطرناک صورتحال سے دوچار ہیں۔ سلوشن اور دیگر کیمیکلز سے نکلنے والی بدبو کی وجہ سے رات کو قریبی آبادیوں کے افراد کا سونا مشکل ہی نہیں بلکہ نامکن ہو چکا ہے جس سے وہ نفسیاتی مریض بن رہے ہیں۔ مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، ڈی سی او لاہور، سیکرٹری انڈسٹریز اور دیگر حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔