خود روزگار سکیم: ایک سال میں ایک ارب 30 کروڑ کے قرضے جاری ہوئے

لاہور (خبر نگار) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبا زشریف کی خود روزگار سکیم نے کامیابیوں کا ایک سال مکمل کر لیا ہے اس ایک سال کے دوران پنجاب بھر میں ہنر مند نوجوانوں کو سالانہ ہدف سے زیادہ بلاسود قرضے فراہم کئے گئے وزیراعلیٰ خود روزگار سے 50 ہزار خاندانوں کی بجائے 75 ہزار خاندان کو ایک ارب روپے کی بجائے ایک ارب 30 کروڑ روپے کے بلاسود قرضے جاری کئے گئے جنہیں 500 کی بجائے 750 علاقوں میں تقسیم کیا گیا۔ قرضوں کی واپسی کی شرح 97 فیصد مقرر کی گئی تھی جو کہ 100 فیصد رہی۔ اس سکیم کی مقبولیت کے پیش نظر وزیراعلیٰ نے موجودہ فنڈز میں مزید ایک ارب روپے شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔