خواتین جدید علوم و فنون سے آشنا ہوکر ملک کی تقدیر بدل سکتی ہےں: ڈاکٹر رفیق احمد

خواتین جدید علوم و فنون سے آشنا ہوکر ملک کی تقدیر بدل سکتی ہےں: ڈاکٹر رفیق احمد

لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام اےوانِ کارکنانِ تحرےک پاکستان مےں شاعرمشرق‘ مفکر پاکستان حضرت علامہ محمد اقبالؒ کے 135ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں منعقدہ تقریبات کے دوران سکولوں کے طالب علموں کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان ”کب ڈرا سکتا ہے غم کا عارضی منظر مجھے‘ ہے بھروسا اپنی ملت کے مقدر پر مجھے“ منعقد ہوا۔ اس موقع پر نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد‘ صدر شعبہ¿ اردو گورنمنٹ ڈگری کالج ٹاﺅن شپ لاہور پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد عزمی‘ اساتذہ¿ کرام اور طلباوطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ منصفےن کے فرائض پروفیسر رضوان الحق‘ پروفیسر قاضی خبیب امین‘ پروفیسر عابدہ عزیزاورپروفیسر احسان الحق نے انجام دئےے۔ پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے ہاں کی خواتین جدید علوم وفنون سے آشنا ہو جائیں تو ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے ۔ نتائج کے مطابق طالبات میں ملائکہ صابر نے اول‘ منال فاطمہ اور کنزیٰ وحید نے مشترکہ طور پر دوم‘ کشف امانت نے سوم جبکہ فضاءحسین نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ طلباءمیں حسن وقار نے اول‘ محمد شعیب نے دوم اور طلحہ سیماب نے سوم پوزیشن حاصل کی۔